جعلی حکومت دن گنے جاچکے ہیں، یہ جلد جارہی ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں آخری دھکا دو اور گھر بھیجو

چلاس (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت دن گنے جاچکے ہیں، یہ جلد جارہی ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں آخری دھکا دو اور گھر بھیجو، گلگت بلتستان کے الیکشن میں ایک نئی روایت کو جنم دو اور لوٹوں کو گھر تک چھوڑ کر آؤ۔ انہوں نے چلاس دیامر

میں انتخابی جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتاچلا ہے کہ ابھی الیکشن شروع نہیں ہوا، لیکن دھاندلی شروع کردی گئی ہے، یاد رکھنا جب شیر کھڑا ہوجائے تو پھر گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔سنا ہے یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار لوٹے ہوگئے ہیں، سنا ہے کہ وہ لوٹا یہاں پر وزیر بھی رہا ہے، دیامر کے بھائیو مجھے بتاؤ جب اچھے وقت میں وزیر رہا ہو، فائدے اٹھائے ہوں، لیکن جب دباؤ آئے اور ووٹ کی پرچی کو پاؤں تلے روند دے، وہ آپ کے ووٹ کا حقدار ہے؟ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ایک نئی روایت کو جنم دو اور لوٹوں کو گھر تک چھوڑ کر آؤ۔جو اپنے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا وہ دوسروں کیلئے کیا کھڑا ہوگا؟جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے قابل ہے۔نوازشریف کا دوسرا نام گلگت بلتستان کی خدمت کرنا ہے، میں نے لوگوں سے پوچھا کہ 73سال میں کسی نے آپ کی اتنی خدمت کی جتنی نوازشریف نے کی،؟ عوام نے انشاء اللہ دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے، شیر پر ٹھپے پر ٹھپہ لگانا ہے۔اس الیکشن میں مہنگائی کم کرنے، سستی روٹی ،خوشی، گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دینا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کی خوشحالی کو ووٹ دینا۔بھاشا ڈیم متاثرین کومعاوضہ ملنا چاہیے۔ دیامربھاشا ڈیم سے آبادی متاثرہوئی۔ انہیں معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔ نوازشریف صوبہ بھی بنائے گا۔ متاثرین کو معاوضہ بھی دے گا۔ گلگت بلتستان کےانتخابات میں آخری دھکا دو اور گھر بھیجو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close