عمران خان نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کی حضرت محمدؐسے محبت کو اجاگر کیا، فخر ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں رسولؐ کی ناموس کی بات کی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کے دلوں میں موجود رسولؐ کی محبت کو اجاگر کیا۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام اور مسلمانوں کی

کھل کر ترجمانی کررہے ہیں، کوئی بھی مسلمان رسول ؐکی ناموس کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔معاون خصوصی نے کہاکہ فخر ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں رسولؐ کی ناموس کی بات کی، رسولؐ کی توہین ہماری برداشت سے باہر ہے، اب اس سلسلے کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے کیونکہ رسولؐ کی ناموس سے زیادہ مسلمانوں کو کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فلسطینیوں کا مسئلہ ان کی مرضی اور خواہش کے مطابق حل ہوناچاہیے، آج کاپاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close