ق لیگ کو راضی کرو، پی ٹی آئی پنجاب کو ٹاسک مل گیا،ملاقاتیں، رابطے، عیادتیں شروع

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری وٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی -انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے

چوہدری پرویز الٰہی سے سروسز ہسپتال میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close