گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر کتنے ہزارہوگئی؟کتنےمریض چل بسے؟ صورتحال پریشان کن ہونے لگی

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی ، اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577، خیبرپختونخوا 40 ہزار 379 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، بلوچستان میں 16 ہزار 055 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 703 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 تعداد ہوگئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close