وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہوا، کیا ایجنڈا جاری کیا جا رہا ہے؟

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا جس میں ملکی معاشی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، کابینہ کو سبسڈیز اور گرانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن کے متعلق سمری پیش کرے گی، وزارت داخلہ مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلیے اجازت مانگنے کی سمری پیش کریگی۔ ذرائع کے مطابق فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا،ساحلی علاقوں کے سروے کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ پیش ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے، کابینہ توانائی کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلے بھی توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں