امریکہ میں ٹرمپ کی شکست دراصل دیگر ممالک میں بھی اس رویے کے زوال کا آغاز ہے، نریندر مودی کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی جس کے بعد وہ امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے ہیں ۔جو بائیڈن کے صدر منتخب ہونے پر حامد میر نے امریکی عوام کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی مودی کا انجام بھی بتا دیا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے پر امریکہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،امریکی عوام نے میڈ یا اور انسانی حقوق کے دشمن کو مسترد کردیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک رویے کا نام ہے جو نفرت، تعصب اور عدم برداشت سے شروع ہو کر مفاد پرستی پر ختم ہوتا ہے امریکہ میں ٹرمپ کی شکست دراصل دیگر ممالک میں بھی اس رویے کے زوال کا آغاز ہے ،ٹرمپ کے دوست مودی کا انجام بھی مختلف نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close