بھارت میں پھنسی پاکستانی خاتون آرتی سروان اپنے 3 بچوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچ گئی، بھارت میں اس پر کیا بیتی؟ جانیئے

حیدرآباد(این این آئی) بھارت میں پھنسی پاکستانی خاتون آرتی سروان اپنے 3 بچوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچ گئی، آرتی واہگہ بارڈر کے ذریعے پہلے لاہور اور پھر حیدرآباد پہنچی جہاں اس کا استقبال کیا گیا۔تعلقہ قاسم آباد کے گائوں جیندل شاہ سے تعلق رکھنے والی آرتی سروان اور ان کے بچوں کے بھارت سے حیدرآباد پہنچنے پر

اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو اور دیگر افسران نے استقبال کیا، اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے انہیں مٹھائی، کپڑے، بسترے اور راشن فراہم کیا گیا۔اے سی قاسم آباد گدا حسین سومرو نے اس موقع پر کہا کہ بھارت میں پاکستانیوں سے اچھا سلوک نہیں کیا جاتا اور انہیں جان بوجھ کر تنگ کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔آرتی سروان کولہی نے بتایا کہ وہ دو سال قبل دہلی میں اپنے والدین سے ملنے گئی تھی، ویزہ منسوخ ہونے کے باعث وہ دہلی سے پاکستان نہیں آ پا رہی تھی، وہ اب واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور اور پھر حیدرآباد پہنچی ہے، آرتی سروان نے بتایا کہ اس کی شادی 15 سال قبل حیدرآباد میں ہوئی تھی جس کے بعد میرے والدین بھارت منتقل ہوگئے تھے، پاکستان اور بھارت دونوں طرف میرے گھر ہیں ایک طرف والدین ہیں تو دوسری طرف میرا اپنا گھر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close