کرش پلانٹس کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اہم اجلاس میں طے کر لیا گیا

کوئٹہ( این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کرش پلانٹس کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا، جس کی روشنی میںنوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے بیچ متعدد میٹنگز بھی ہوئیں۔ ان میٹنگز میں تمام ڈیپارٹمنٹس کا

مشترکہ فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ میں موجود تمام کرش پلانٹس کو کوئٹہ شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ سروے ہوا جس میں کوئٹہ کی حدود مقرر کیا گیا، جبکہ ان حدود میں کسی قسم کی صنعتی کاروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس مقصد کیلئے کوئٹہ شہر سے باہر ان کرش پلانٹس کے لئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں سیکرٹری انوائرمنٹ کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ کی ذیرنگرانی غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انوائرمنٹ ٹیم لوکل مجسٹریٹ کے ہمراہ ان کرش پلانٹس کی مشینری ضبط کر کے ان کو 10 دن کے اندر پلاٹ خالی کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں، مزید کچھ دنوں میں ان تمام غیر قانونی پلانٹس کو بند اور منتقل کرنے کے بعد، کوئٹہ شہر میں واقع مزید کرش پلانٹس کے خلاف ایک مہینے کے بعد کاروائیاں شروع کر دی جائیں گی،اس مسئلے کو ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ نے انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ کوئٹہ شہر کے مقرر کردہ حدود سے تمام کرش پلانٹس کو جلدازجلد منتقل کر دیا جائے گا کیونکہ کوئٹہ شہر کا موجودہ ماحول کافی خراب کیا جا چکا ہے اگر ان پلانٹس کو مزید کام کرنے کی اجازت دی گئی تو اس شہر کا ماحول انتہائی خراب ہونے میں بہت کم وقت لگے گا۔ جوکہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انوائرمنٹل پروٹیکش ایجنسی ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ان تمام عوامل کے خلاف سخت کاروائیاں کر رہی ہیں جو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں بلواسط یا بلا واسطہ ملوث ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close