جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب، نواز شریف نے بھی پیغام جاری کر دیا، جس کام کے منتظر ہیں؟

لندن (پی این آئی)جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب،نواز شریف نے بھی پیغام جاری کر دیا، جس کام کے منتظر ہیں؟… امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دے دی ہے ۔ادھر مسلم لیگ ن کے

قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دی ہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی تاریخی کامیابی پر امریکی عوام اور جمہوریت کو مبارکباد دیتا ہوں ۔نواز شریف نے کہا کہ ہم جو بائیڈن کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہونے کے منتظر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close