بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، مریم نواز خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں وفاقی وزیر نے اعتراض کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں نے عمران خان کی اہلیہ کے خلاف باتیں کی ہیں ، بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، مریم نواز خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی خاتون کے

خلاف بات نہیں کی ، علی امین گنڈا پور نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو قابل اعتراض ہو، جو کچھ کہا جلسوں میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں ، شوگر کمیشنکی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ہوگی ،حکومت اتحادیوں کے شکوے شکایات دور کرے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close