وزیراعظم عمران خان کا نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی فتح پر پیغام جاری ، بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کے جمہوریت پر عالمی سربراہی کانفرنس کے منتظر ہیں۔ ہم ان کے ساتھ غیر قانونی ٹیکس ہیونز اور قوموں کی

دولت چرانے والے کرپٹ لیڈرز کے احتساب کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے میں امن کیلئے بھی کام کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی پوری ہونے کے بعد یہاں سے جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہاں سے فتح سمیٹنے والے جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے بھی زیادہ یعنی 273 ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اگلا صدر قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close