ہمیں ہر صورت لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا ، ماہرین صحت نے حکومت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ماہرین صحت کی طرف سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ماہر صحت ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، جب کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دو جگہوں پر

جلسوں سے خطاب کیا ، حالاں کہ وزیراعظم کو تو دوسروں کے لیے مثال بننا چاہیئے ، دوسری طرف الیکشن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بھی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک میلہ لگا ہوا ہے ، لگتا ہے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو پتہ ہی نہیں ہم کسی وباء کا شکا ر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عوام ماسک کا استعمال کریں ، اس کے ساتھ ساتھ عوام رش والی جگہوں پر سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔ماہرین صحت کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 1502 نئے کیسز سامنے آگئے ، مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار 943 ہوگئی ، متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753تک پہنچ گئی ، فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 208 ہوگئی، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، صوبہ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، صوبہ بلوچستان میں16 ہزار 41، اسلام آباد میں 21 ہزار 302 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیر میں4 ہزار 652 افراد عالمی وباء کا شکار ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اتب تک صوبہ پنجاب میں2 ہزار 399 ، صوبہ سندھ میں 2 ہزار 667، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 288 ، اسلام آباد میں 236، صوبہ بلوچستان میں 153، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

close