پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک صورت اختیار کر گئی، تین ہفتوں میں کتنے ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے؟ ماہرین نے خوفناک پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی وباء سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کی طرف جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ

عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے ، جس کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں میں 8 ڈاکٹرز بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں ، اس صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے ، جس کے لیے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ، حکومت عوام میں مفت ماسک تقسیم کرے ، اس کے علاوہ ملک بھر میں ماسک اور سینیٹائزر کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی جائے اور انہیں قابو میں رکھا جائے جب کہ میڈیا بھی اپن اکردار ادا کرتے ہوئے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے والوں کی تصاویر نشر نہ کرے۔ماہرین صحت کی طرف سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا ، ماہر صحت ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، جب کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دو جگہوں پر جلسوں سے خطاب کیا ، حالاں کہ وزیراعظم کو تو دوسروں کے لیے مثال بننا چاہیئے ، دوسری طرف الیکشن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بھی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک میلہ لگا ہوا ہے ، لگتا ہے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو پتہ ہی نہیں ہم کسی وباء کا شکا ر ہیں ، انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عوام ماسک کا استعمال کریں ، اس کے ساتھ ساتھ عوام رش والی جگہوں پر سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close