خورشید شاہ کو رہائی مل گئی

سکھر(پی این آئی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو چار روز کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کو بھتیجی کے انتقال پر اس کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لیے چار روز کے لیے پے رول پر رہا کر دیا گیا۔ خورشید شاہ 7

نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کے دوران سکھر پولیس ان کی نگرانی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close