پاکستان تو امریکا نہ بن سکا لیکن امریکا پاکستان بن گیا، امریکی صدارتی انتخابات پر وفاقی وزیر اسد عمر کا دلچسپ ردِ عمل

اسلام آباد (پی این آئی) امریکہ کے صدارتی انتخابات کو چوتھا روز گزرنے کو ہے لیکن مکمل نتائج اب تک نہیں آئے۔ ایسے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی الیکشن پر انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ہم جوانی میں دیکھتے تھے امریکہ

میں الیکشن ہوتا ہے، ووٹ گنتی ہوتے ہیں، ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد دیتا ہے اور اقتدار کی منتقلی ہو جاتی ہے۔ سوچتے تھے پاکستان میں کب ایسا ہو گا۔ وہ تو ابھی تک نہیں ہوا لیکن امریکی الیکشن میں پاکستانی مناظر ضرور نظر آ گئے۔‘خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوئی تھی لیکن نتائج7 نومبر کو بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں لیکن اب بھی 4 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ بعض ریاستوں میں پہلے صدر ٹرمپ کو برتری حاصل تھی لیکن گنتی کے دوران جوبائیڈن کی لیڈ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں