9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر تعطیل کہاں کہاں ہو گی؟

سیالکوٹ (این این آئی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کی جانب سے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحان 2020 میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے اہم پیغام کو ایک پیغام کے ذریعے باور کرایا گیا کہ 9 نومبر بروز سوموار کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر صرف سیالکوٹ میں مقامی تعطیل ہوگی

لہذا مقامی تعطیل بورڈ کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ پر اثر انداز نہیں ہوتی،اس لئے تمام طلباء و طلبات اپنے امتحانی سینٹروں میں بروقت پہنچ کر اپنا انگلش کا پیپر لازمی دیں۔ یہ پیپر اپنے مقررہ وقت پر ہی شروع ہوگا،امتحانی سنٹروں میں نہ جانے والے طلباء و طالبات غیر حاضر تصور کئے جائیں گے اسلئے امتحان دینے والے طلباء و طالبات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا تعلیمی نقصان نہ ہو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close