بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

لاہور/راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف

لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موثر اورآسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اور بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں