ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں، حکومت کی گنتی الٹی شروع ہو چکی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا جلسے سے خطاب

دیامر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں، حکومت کی گنتی الٹی شروع ہو چکی ہے ،ہم نوجوانوں کو حق روزگار دلائیں گے، گلگت بلتستان کو حق حاکمیت دلوا کر عوام کو اپنی ہی زمین کا مالک بنائیں گے، یہاں کے نمائندے

کو قومی اسمبلی میں بٹھائیں گے ۔دیامر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے 2 سال کے دوران گلگت میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی اس دوران گلگت کے لئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا، اب جب الیکشن ہونے والے ہیں تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت کا دورہ کیا تاہم اب ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج ملک میں مزدور، ڈاکٹرز اور کسان احتجاج کررہے ہیں، بلاول بھٹو تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے، بلاول بھٹو انہوں نے خیبر پختون خوا میں ایک ہسپتال نہیں بنایا، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، یہاں کے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلوائی، گلگت بلتستان کے عوام کو صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ دیا، ، پیپلزپارٹی نے صرف اور صرف جمہوری سیاست کی ہے، ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے 3 وعدے کر رہا ہوں، ہمارا منشور ہے کہ ہم یہاں کے نوجوانوں کو حق روزگار دلائیں گے، گلگت بلتستان کو حق حاکمیت دلوا کر یہاں کے عوام کو اپنی ہی زمین کا مالک بنائیں گے، اور یہاں کے نمائندے کو قومی اسمبلی میں بٹھانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close