اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ایک بیان نے اپوزیشن کے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے

عہدیداروں نے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ عثمان بزدار نے ملاقات کرنے والوں سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل پولیس سسٹم لائیں گے کیونکہ سابق حکمرانوں نے باتیں تو بہت بنائیں لیکن کام کچھ نہ کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اقتدار کے لیے ملکی مفادات داؤ پر لگانےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن کی آہ و زاری بےوقت کی راگنی ہے۔ملاقات کے دوران اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیرفطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے مخلص نہیں، پی ڈی ایم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close