بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمٰن نے دس سال میں کتنے کروڑ روپے خرچ کر ڈالے؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں 47 کروڑ روپے خرچ کیے۔لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سیرت النبی پر لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دور میں کشمیر کمیٹی

نے 24 پریس ریلیز جاری کیں جو ایک 78 لاکھ روپے میں پڑیں، اب کشمیر کمیٹی کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پاکستان بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے اور عوام اب پی ڈی ایم سے بیزار ہو رہے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹانگیں ان کی کانپتی ہیں جن میں اہلیت نہ ہو اور جو دوسروں کے اشاروں پر چلیں، مہنگائی حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close