گلگت کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ، چین بھی پاکستان کی حمایت پر کھل کر میدان میں آگیا۔۔۔۔مودی سرکار کو شٹ اپ کال

بیجنگ (پی این آئی) پاکستان کے درینہ اور ہمسایہ ملک چین نے ایک بارپھر گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کو بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔

چین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔قبل ازیں پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا گلگت بلتستان کے بارے بیان غیرذمہ درانہ ہے۔بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت 73 برسوں سے زائد عرصے سے جموں کشمیر پرغیرقانونی قابض ہے۔ جھوٹے اور من گھڑت بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے مئوقف پر قائم ہیں۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیرجانبدرانہ رائے شماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو فی الفور ختم کرے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔۔ گلگت بلتستان کے قومی دن کے موقع پرآزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ الگ صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا، عوامی مطالبے کے پیش نظر گلگت کو الگ صوبہ بنائیں گے، الیکشن کی وجہ سے ابھی گلگت پیکج پر بات نہیں کرسکتا، جلد گلگت کے عوام کو خوشخبری ملے گی اس موقع پر وزیراعظم نے گلگت کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا بھی اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close