اسلام آبا د (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی
علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا اور سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہی الزام لگانا ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔ جہانگیر ترین نے چینی کی قلت کم کرنے کے لیے حکومت سے تعاون کا اعلان کیا ہے۔جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز حکومتی فیصلے کے خلاف پٹیشن کا حصہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری تمام شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ چینی کی قیمت میں کمی کے لیے وہ تعاون کریں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ چینی بحران پرقابو پانے کیلئے کردار ادا کروں گا ۔۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہتھا کہ رواں ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، علاج کی غرض سے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھوں گا۔جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے ، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں