مسلم لیگ (ن) تین حصوں میں تقسیم ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آبا د(پی این آئی) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ چند روز قبل مریم نواز نے ایک عسکری شخصیت سے ملاقات کی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز جن جنرل کے خلاف باتیں کر رہی ہیں کچھ عرصہ

قبل رات کے اندھیرے میں ان سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔میں مریم نواز سے سوال کرتا ہوں کہ آخر اس ملاقات میں کون سی باتیں ڈسکس کی گئی تھی۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ میں مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں وہ اس خبر کی تردید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور آج کل مریم نواز ان ہی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔مریم نواز نے اس ملاقات میں مطالبہ کیا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا چاہتے ہیں،مریم نواز بتائیں کہ وہ فوج مخالف بیانات دیتی ہیں تو پھر ایجنسی یا فوج کے سربراہ سے ملاقات کے لیے کیوں گئیں۔قبل ازیں صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس وقت اداروں کے درمیان بات چیت کی باتیں کرنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی جماعت سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیانیہ لے کر آگے بڑھی تو مسلم لیگ ن 3 حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ اگر موجودہ حکومتی ڈھانچے کو نہ گرایا گیا اور حکومت اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوگی۔ ، مہنگائی پر قابو پانے کے بعد عوامی حمایت بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اگلے الیکشن میں ان کو ہرانا ناممکن ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close