کس وفاقی وزیر کا بیان جہانگیر ترین کی واپسی کی وجہ بنا؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آبا د (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے بعد سیاسی میدان میں ایک نیا بھونچال آگیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یقیناََ جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی مقصد چھپا ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان تحریک انصاف خصوصا وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر

ترین کے مابین اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔بتایا جا رہا تھا کہ دونوں میں تعلقات اب پہلے جیسے نہیں ہیں۔جہانگیر ترین عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت میں میں شوگر انکوائری کمیشن کے بعد دونوں کے مابین اختلافات پیدا ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔جہانگیر ترین کی سات ماہ بعد پاکستان واپسی یقینا کسی مقصد کے تحت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیرترین کی وطن واپسی کے فیصلے کاسبب چند روز قبل وفاقی وزیر پرویز خٹک کی جانب سے جلسے سے خطاب کے دوران ان پر سخت اور نامناسب الفاظ میں کی جانے والی تنقید ہے جس نے جہانگیر ترین کو اپنی سنگین بیماری کے جاری علاج کے باوجود پاکستان واپسی پر مجبور کردیا ۔۔ آج صبح ہی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچنے والے پی ٹی ائی رہنما جہانگیر ترین نے اپنی مختصرگفتگو میں کہا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، کیوں کہ میں ہرسال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں ، ایسی صورتحال میں اپوزیشن کی طرف سے الزام لگانا تو ان کا کام ہے ، اس کا جواب دینا کوئی ضروری نہیں ہے ، تاہم اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اورشفاف ہے۔واضح رہے کہ جہانگیرترین شوگر انکوائری کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد سات ماہ قبل لندن چلے گئے تھے۔پی ٹی آئی جہانگیر ترین سات ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close