کیا واقعی وزیراعظم عمران خان نے بھی فوجی قیادت کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا؟ن لیگی رکن قومی اسمبلی کا حیران کن دعویٰ

لاہور (پی این آئی) لیگی رہنما کا دعویٰ ہے کہ الگتا ہے وزیراعظم خود فوجی قیادت تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے

جیسے خود وزیراعظم کی اپنی خواہش ہے کہ فوجی قیادت تبدیل کی جائے، کیونکہ نواز شریف نے تو ایسی کوئی بات نہیں کی۔نواز شریف پر لگایا جانے والا الزام غلط ہے، قائد ن لیگ نے فوجی قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں، جب عاصم سلیم باجوہ سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لیا گیا تو کئی وزراء کافی خوش تھے۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے معاملات پر وفاقی وزراء کی بڑی تعداد شدید ناخوش ہے۔خاص کر معاونین خصوصی کی تعداد وزراء کو کسی صورت ایک آنکھ نہیں بھاتی، وزراء اس حوالے سے نجی محفلوں میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز سوات جلسے میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، ان الزامات پر ہی لیگی رہنما نے ردعمل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو بغاوت پر اکسا رہا ہے، اس سے زیادہ بڑا ملک کا دشمن کون ہوسکتا ہے۔م ریم نواز خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاکر فوج کیخلاف زبان استعمال کررہی ہے، کوئی اور ملک ہوتا تو جیل میں ہوتی۔سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں اور این آر او مانگ رہے ہیں۔ ان میں ایک ڈاکو لندن جا کر بیٹھ جاتا ہے، بیماری کی ایکٹنگ کرتا ہے جس سے ہمیں ترس آ جاتا ہے۔ وہ باہر چلا گیا لیکن پہلے اس نے کوشش کی تھی کہ کسی طرح این آر او مل جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے این آر او کی پوری کوشش کی تاہم وہ یہ جانتا ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دینے لگا۔جب اس کو یہ علم ہو گیا کہ جس طرح بلیک میل کرنا ہے کرلیں عمران خان این آر او نہیں دے گا تو اس نے باہر بیٹھ کر گیم کھلنا شروع کردیا۔ اس نے پاکستانی فوج اور عدلیہ پر حملہ کرنے کا جو کھیل کھیلنا شروع کیا ہے اور فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو بدلو یعنی فوج کو کہہ رہا ہے کہ بغاوت کرو۔ اپنا پیسہ بچانے کیلئے لندن میں بیٹھ کر فوج کو کہہ رہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کرو، اس سے بڑا ملک کا دشمن کون ہو سکتا ہے اور اس کی بیٹی بھی یہی باتیں کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز اس فوج کے خلاف یہ زبان استعمال کررہی ہے جو ہر روز اس ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ پڑوسی ملک کا وزیر اعظم اور سیکیورٹی ایڈوائزر پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس وقت یہ فوج کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close