عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا، نوازشریف سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے،نواز شریف محمد زبیر کا ،بلاول بھٹو کے نوازشریف سے متعلق بیان پر ردعمل

کراچی(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول نے کہا، نوازشریف سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے، بلاول بھٹو کے نوازشریف سے متعلق بیان پر ردعمل

میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، 2013سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئیتحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close