لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے سبب انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ سیاسی رہنما کی عیادت کی.وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ
قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ وزیراعلی پناہب نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثنا پرنسپل سمز کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری آ رہی تھی تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں