بلاول ،زرداری اور نوازشریف نے اکٹھے نہیں چلنا،پیپلزپارٹی (ن) لیگ کی حریف ہے،،وزیر ریلوے شیخ رشید کی بلاول بھٹو کے بیان کے بعد نئی پیشنگوئی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ بلاول ،زرداری اور نوازشریف نے اکٹھے نہیں چلنا،پیپلزپارٹی (ن) لیگ کی حریف پارٹی ہے،گلگت بلتستان میں یہ اپنی اپنی سیاسی مہم چلارہے ہیں،ان دونوں جماعتوں نے الگ الگ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیناہے۔ بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر

ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیگی،سیاست میں بات چیت کے راستے بند نہیں ہوتے،یہ دو،چارجلسے اورکرلیں اس کے بعد حالات بہتری کی جانب جائیں گے،انہوں نے کہاکہ سیاست میں ڈائیلاگ ختم نہیں ہوسکتے،سیاستدان کبھی ڈائیلاگ کے دروازے بندنہیں کرتے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ یہ اتحاد زیادہ دیرتک چل نہیں پائے گا،نوازشریف نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں،نوازشریف شہبازشریف کی کشتیوں میں بھی پتھر پھینک رہے ہیں،نوازشریف صاحب نے ایک سال انتظارکیا،استعفوں کی بات آئی تو دیکھیں گے ن لیگ کے کتنے لوگ دیتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ پی پی نے کراچی میں نوازشریف کوتقریر نہ کراکرجواب دیدیاتھا،بلاول بھٹو زرداری آبیل مجھے مار والی پالیسی نہیں اپنائیں گے،فضل الرحمان ن لیگ کے ساتھ چل سکتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نہیں ،جی بی میں کوئی پی ڈی ایم نہیں سب جماعتیں ووٹ مانگ رہی ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close