اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈا ون مزید سخت، بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی جاری،اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی21,387گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو
مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا,جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور اسکے عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ا یس ایس پی ٹریفک نے اپنے احکامات میں کہا کہ جس زون میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زونل انچارج اور اسکے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے21,387کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،مزید ہونے والی کاروائی کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود کریں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں