یہ کون سی جمہوریت ہے جواحتجاج کرنے والے کی آوازدباتی ہے؟ ق لیگ کی قیادت حکومت سے دور ہٹنے کے اشارے دینے لگی

لاہور(آئی این پی ) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ حکومتوں کا کام معاملات کوسلجھانا اورعوام کوریلیف فراہم کرنا ہے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کی وفات پراظہارتعزیت میں کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جواحتجاج کرنے والے کی آوازدباتی ہے،

کسان رہنما اشفاق لنگڑیال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کسانوں کے ساتھ ایسا ظلم پہلے کبھی نہیں ہوا، جنہوں نے یہ کیا انشا اللہ کیفرکردار تک پہنچیں گے۔ چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، کسان اس ملک کے پرامن شہری ہیں، گندم کی امدادی قیمت دو ہزارروپے فی من ہونی چاہئے، حکومتوں کا کام معاملات کوسلجھانا اورعوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ماضی میں جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی۔چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات اگرپہلے دن ہی سنجیدگی سے سن لیے جاتے تواتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ہم کسان فورم کے اس غم میں برابرکے شریک ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close