10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، شہری درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا، کیا دلائل پیش کیئے؟

کراچی(پی این آئی)10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، شہری درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا، کیا دلائل پیش کیئے؟، سندھ ہائی کورٹ نے 10 گرام چرس رکھنے اور اس کے استعمال کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست

گزار غلام اصغر سائیں پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں؟ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ لگایا جائے؟درخواست گزار غلام اصغر سائیں نے کہا کہ غریب آدمی ہوں، مفادِ عامہ کی درخواست لے کر آیا ہوں، دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار سے مکالمے میں کہا کہ چرس پینا ہے تو ان ممالک جائیں، یہاں اجازت نہیں ہے، ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں؟درخواست گزار نے مزید کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نہیں چاہیئے ایسا ریونیو، آمدنی بڑھانے کے جائز طریقے ہوتے ہیں۔عدالتِ عالیہ نے 10 گرام چرس رکھنے اور اس کے استعمال کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close