وزیراعظم عمران خان آج کہاں کا دورہ کریں گے؟ کن منصوبوں کا آغاز ہو گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان آج کہاں کا دورہ کریں گے؟ کن منصوبوں کا آغاز ہو گا؟، وزیراعظم عمران خان آج سوات کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم سوات میں انصاف صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سوات کے لئے انتظامات مکمل کر

لئے گئے ہیں۔ وفاقی و صوبائی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان آج سوات کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم سوات میں انصاف صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان گراسی گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کر یں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج حسن ابدال کا بھی دورہ کریں گے اور وزیراعظم حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور صوبائی کابینہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔ریلوے اسٹیشن کو 300 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close