آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے، وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو یقین دہانی کرا دی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے، جہانگیرترین نومبر کے وسط میں آجائیں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے تبصرے

میں کہا کہ میری جہانگیرترین سے بات ہوئی ہے، عمران خان نے جہانگیرترین کو پیغام بھیجا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین سے زیادتی ہوئی ہے۔ بقول جہانگیرترین کے عمران خان کے قریبی حلقوں کو بھی احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ جہانگیرترین پر شوگر کا الزام تھا وہ الزام خسرو بختیار پر بھی تھا۔وہ صوبہ نہیں پیسا بنانے آئے تھے۔ جہانگیرترین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔کیونکہ شوگر مافیا کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن ساری شوگر ملز میں سے صرف جہانگیرترین کی شوگرملز پر چھاپے مارہے جا رہے ہیں۔ جہانگیرترین نومبر کے وسط میں آجائیں گے۔ واضح رہے جہانگیرترین شوگر انکوائری کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد سات ماہ قبل لندن چلے گئے تھے اور ابھی تک لندن میں مقیم ہیں۔ پی ٹی آئی جہانگیر ترین سات ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں۔جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔ اب سات ماہ بعد جہانگیرترین پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کروا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان واپس جا رہا ہوں۔ اس سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کہا تھا کہ ایف آئی اے کے الزامات بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ میرے متعلق کہانی بنا کرخود ساختہ کیس بنایا گیا ، ایف آئی اے طلبی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کیس میں طلب کیا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا ، لیکن بےسروپا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جا رہا ہے، ان الزامات کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں ، جن ٹرانزیکشنزکا الزام لگایا جارہا وہ کئی سال پرانی ہیں، ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں اضافےسےکیا تعلق؟ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تواب نئی کہانی بنائی گئی، میرے بیٹےعلی ترین کو بھی بلاوجہ اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close