ہفتے کے دن تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

حافظ آباد (پی این آئی) پنجاب میں مقامی تعطیل کا اعلان، وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ضلع حافظ آباد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 دن بعد پنجاب کے ضلع حافظ آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر 7 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے فیصلے کا اطلاق تمام ضلعی اور صوبائی محکموں پر ہوگا۔ تاہم حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ، ہسپتال، پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم حافظ آباد کے دورے کے موقع پر اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close