سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع،کورونا کے باعث عالمی سالانہ اجتماع کو محدود کر دیا گیا ، تین دن کے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا

رائیونڈ( آئی این پی) سالانہ عالمی بین الا قوامی تبلیغی اجتماع بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے خطاب سے شروع ہو گیا جبکہ آج بروز جمعہ بعد نماز فجر مولانا خورشید بیان کریں گے ،اس ملک بھر میں کرونا وباء کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت سال عالمی سالانہ اجتماع کو محدود کر دیا گیا جو تین

دن کے کے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا محکمہ ریلوے نے بھی ٹرینوں کے سٹاپ بحال کر دیئے ہیں تاکہ رائے ونڈ آنے والوں کو سہولت میسر ہو سکے اس سال انڈیا سے صرف مولانا ابرہیم دیوالہ، مولانا احمد لاٹ،بھائی اسماعیل بنگلور، مولانا حاجی محمد فاروق بنگلور،مولانا اسماعیل دھرا، مولانا عبدالرحمان ممبئی والے، تشریف لا چکے ہیں ، سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع پر سیکیورٹی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سی سی پی او لاہور عمر شیخ، کمشنر لاہور،ڈی سی لاہور، ایس پی صدر آپریشنل لاہور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا رائیونڈ تبلیغی اجتماع انتظامات کا جائزہ لیاگیا ،اے ایس پی ڈاکٹر تنویر رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یاکہ آئی جی پنجاب انعام غنی تبلیغی اجتماع کومانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ہر لمحہ باخبر ہیں، اجتماع سیکیورٹی کو کنٹرول کرنے کے لیئے04ڈویژن افسران نگرانی کریں گے ،10ایس ڈی پی اوز، فرایض انجام دیں گے مجموعی طور پر15ایس ایچ اوز اور 1240اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں،ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی زیربگرانی پٹرولنگ سسٹم رائج کیا گیا ہے،اجتماع پر فول پروف سیکیورٹی انتظانات کے حوالے ڈیوٹی پر معمور اہلکار بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں، سرکاری ایس او پیز کی پابندی سینا ٹائزر کا استعمال، ماسک لازمی سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،اجتماع کے ملحقہ علاقوں کا سرچ اپریشن کے بعد خاردار تاریں لگا کر پنڈال کی حدود کو سیل کردیا گیا ہے، اجتماع کے مندوبینوں کی ٹرانسپورٹ کے مختلف پارکنگ ،آمد اور انخلا کاموثر پلان صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا بہترین انتظامات بھی کئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close