ایک نئی روایت کا آغاز، 25 معذور افراد کو سرکاری ملازمت کے آفر لیٹر جاری کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں معذور شہریوں کے لیے رکھے جانے والے کوٹے پر حقیقی عملدرآمد شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے جمعرات کے روز 25 نابینا افراد کو سرکاری ملازمت کے لیے پیش کش کے آرڈر جاری کر دیئے گئے، یہ آرڈر خود چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے

سندھ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں دیئے،سندھ سیکرٹریٹ میں معذور کوٹے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 25 نابینا افراد کو سرکاری ملازمتوں کے آفر آرڈر جاری کردیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ معذور افراد کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے، حکومت کے مختلف محکموں میں معذور افراد کو 5 فیصد کوٹہ پر ملازمتیں دی ہیں اور بھی محکموں میں معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کے لیے اشتہار دے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close