لاہور (پی این آئی) سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس لیبر ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین پنجاب ریوینیو اتھارٹی (پی آر اے) ذین العابدین نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین پی آر اے نے وفاق سے پنجاب کو فنڈز کی منتقلی اور کلیکشن کے میکانزم بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق کی اجازت سے
پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے صوبہ میں فنڈز جمع کرنے آغاز کر دیا ہے جبکہ پی آر اے اسی طریقہ کار سے کلیکشن کر رہا ہے جو ایف بی آر نے متعین کیا تھا جس کے تحت کاروباری ادارے آن لائن فنڈز جمع کر واسکتے ہیں۔ سیکرٹری لیبر نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے میکانزم پر وفاق سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام امور کو چلانے کیلئے آٹومیشن سسٹم پر کام کر رہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ رواں سال کے اختتام تک کمپیوٹر آئزڈ آٹومیٹڈ سسٹم نافذ کردیا جائے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم، ڈی جی لیبر فیصل نثار، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ میاں جمیل احمد سمیت دیگر آفیشل اور نان آفیشل ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں دس ایجنڈا آئیٹمز منظوری کیلئے پیش کئے گئے جبکہ گورننگ باڈی نے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور میرج گرانٹ میں سو فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی۔ دیتھ گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر نے اور طلباء کو یونیفارم کی فراہمی کیلئے مختص رقم میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی بھی اجلاس میں منظوری دی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں