کبیر والا (پی این آئی) مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وقت آنے پر اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کسانوں پر تشدد کیا گیا، یہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس انتقام کے علاوہ کوئی ایجنڈا
نہیں، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیلوں میں بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ آئینی ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، سیاسی لوٹے ذاتی مفادات کیلئے پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، یہ جلسہ پرامن ہو گا، کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، میر شکیل الرحمن کو یرغمال بنا کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں