کورونا وائرس کی دوسری لہر، حکومت نے کاروباری اوقات پھر محدود کر دیئے ،دوکانیں اور شادی ہالزکب تک کھلیں رہیںگے؟

پشاور(پی این آئی) حکومت خیبرپختونخواہ نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث پشاور میں کاروباری سرگرمیاں رات10 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس ، بیکریز، حجام کی دکانیں اور شادی ہالز 10بجے بند کردیے جائیں گے، فارمیسی ، ہسپتال، تندور، گراسری شاپس پابندی

سے مستثنیٰ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخواہ نے پشاور میں کاروباری سرگرمیاں رات10 بجے بند کرنے کا اعلامیہ کردیا ہے۔ بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس ، بیکریز، اور شادی ہالز 10بجے بند کردیے جائیں گے۔ حجام کی دکانیں بھی رات 10 بجے تک ہی بند کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی طرح فارمیسی ، تندور، گراسری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔کلینک، ہسپتال، پٹرول اور سی این جی پمپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔تمام پارکس شام 6 بجے بند ہو جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانا ہوگا جبکہ ماسک پہننے کی پابندی کرنا لازم ہوگا۔اسی طرح بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔شرکا نے موسم سرما کی تعطیلات معمول سے کم کرنے، آئندہ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں بلانے اور اس میں تعلیمی سال بڑھانے سے متعلق مزید گفتگو پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس سے قبل ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اچھی یونیورسٹی صرف عمارت سے نہیں بنتی بلکہ اس کے لیے بہترین اساتذہ اور سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔تعلیمی ادارے بند ہونے سے بہت نقصان ہوا، فی الحال اسکول بند کرنے کی نوبت نہیں آئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری ہمارے لیے مقدم ہے، وزارت صحت سے ایڈوائس آنے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close