سینیٹ الیکشن سے قبل جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی، آتے ہی کیا کرنیوالے ہیں؟ خود ہی بڑا اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔ڈیلی پاکستان کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔ جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے

علاج کے لیے برطانیہ آیا تھا اور واپس پاکستان جا کر اپنے معاملات زندگی پر کام کروں گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسی مہینے پاکستان واپس جائیں گے۔ انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب وہ آج ہی واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔کچھ ماہ پہلے جب جہانگیر ترین لندن گئے تو ان کے جانے کے بعد کہا گیا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ برطانیہ علاج کیلئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close