واٹر کینن اور شیلنگ کے دوران بیہوش ہونے والا کسان رہنما جناح ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

لاہور( این این آئی)ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور شیلنگ سے بیہوش ہونے والا کسان رہنما جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ فنانس سیکرٹری ملک اشفاق لنگڑیال کسانوں کے احتجاج میں شامل تھے اور پولیس کی جانب سے کیمیکل ملے پانی کے استعمال اور شیلنگ سے بیہوش ہو گیا تھا ۔ ملک اشفاق لنگڑیال کو

بیہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔ اشفاق لنگڑیال کی میت کو پوسٹمارٹم کے بعد آبائی شہر وہاڑی روانہ کر دیاگیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close