اسلام آباد میں 102 پولیس افسران اورعہدے داران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے2انسپکٹر ، 5ایس آئی ، 16اے ایس آئی، 7ہیڈ کانسٹیبل69کانسٹیبل شامل ،32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی

اسلام آباد( آئی این پی) پانچ سالوں میں ( 15ستمبر 2015سے 15ستمبر 2020تک) اسلام آباد میں 102 پولیس افسران اور عہدے داران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ، جن میں 2انسپکٹر ، 5ایس آئی ، 16اے ایس آئی، 7ہیڈ کانسٹیبل ، 69کانسٹیبل شامل ہیں ،32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق

15ستمبر 2015سے 15ستمبر 2020تک اسلام آباد میں 102 پولیس افسران،عہدے داران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ان پولیس عہدے داران کے خلاف 72فوجداری مقدمات درج کیئے گئے، 72فوجداری مقدمات میں 54کے چالان ہوئے ، 9منسوخ ہوئے ، پولیس کے 2انسپکٹر ، 5ایس آئی ، 16اے ایس آئی، 7ہیڈ کانسٹیبل ، 69کانسٹیبل ، 3فالور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کے32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی، 14پولیس عہدیداران کو معطل کیا گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں