چوروں نے ن لیگ کے9 امیدواروں کو توڑا لیکن وہ عوام سے ن لیگ کو نہیں توڑ سکتے، جی بی کے لوگ لوٹوں کو دریا میں بہا دیں گے، مریم نواز کا خطاب

گانچھے؍سکردو (آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام گیدڑ اور چورکو اپنے اوپر حکمرانی کرنے کا حق نہیں دیں گے،گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے پر کام بھی نواز شریف نے کیا تھا اور اب صوبہ بھی نواز شریف ہی بنائے گا، ووٹ چور اس وقت گلگت بلتستان پر منڈلا رہے

ہیں، جہاں انہیں عوام کی فتح نظر آرہی ہوتی ہے، یہ وہاں دھاندلی کرتے ہیں،ووٹ چور نے جو اعلان کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ،سلیکٹڈ میاں نواز شریف کے پروجیکٹس پر اپنی تختیاں لگا رہا ہے لیکن یہ جان رکھیں کہ عوام سمجھدار ہیں،چوروں نے مسلم لیگ(ن) کے 9امیدواروں کو توڑا ، لیکن ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ عوام سے مسلم لیگ (ن) کو نہیں توڑ سکتے، جی بی کے لوگ لوٹوں کو دریا میں بہا دیں گے۔جمعرات کو گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے جو محبت کا تعلق گلگت کی عوام سے بنایا ہے اسے ٹوٹنے نہیں دیں گئے، میرا وعدہ ہے کہ جی بی کے عوام کے لئے صحت ، تعلیم کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک گیدڑ آیا تھا اور صوبے کا جھانسہ دے کر چلا گیا تھا اور صوبے سے متعلق جھوٹ بولا، جبکہ تقریب میں بھی چند لوگوں کو ہی بلایا گیا تھا کیونکہ وہ ڈرتا ہے اور عوام میں جا نہیں سکتا ہے، جی بی کی عوام تعلیم یافتہ ہے اور مداری کو جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تین سال تک صوبہ بنانے پر کام کیا اور کسی گیدڑ کے اعلان کرنے کی بات نہیں بنے گی، صوبہ بنانے پر کام بھی میا نواز شریف نے کیا تھا اور اب صوبہ بھی میاں نواز شریف ہی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جی بی حکومت نے حافظ حفیظ نے جتنی حکومت کی ہے جی بی کی تاریخ می اتنی خدمت کسی نے نہیں کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چور نے جو اعلان کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،سلیکٹڈ میاں نواز شریف کے پروجیکٹس پر اپنی تختیاں لگا رہا ہے لیکن یہ جان رکھیں کہ گانچھے کے عوام سمجھدار ہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close