گلگت بلتستان الیکشن، نواز شریف بھی چپ نہ رہے سکردو کے شیروں سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سن کر بے حد خوشی ہو رہی ہے،ٹویٹ کر دیا

لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سکردو کے شیروں سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سن کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، جذبہ قابل دید ہے، یہ نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سکردو میں مسلم لیگ(ن)کے

جلسے میں شرکاء کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کے نعرئوں کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے شیئر کی اور لکھا کہ سکردو کے شیروں سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سن کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، جذبہ قابل دید ہے، یہ نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے۔واضح رہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close