پی ٹی آئی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی،جہانگیر ترین نے7ماہ بعد پاکستان واپسی کا اعلان کردیا،پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی

لندن (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریبا 7ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے،

جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close