میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کیساتھ انکی اپنی جماعت بھی کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، شہباز گل نے گوگلی پھینک دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ انکی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا صوبائی صدر بلوچستان کے بعد( ن) لیگ خیبر پختونخوا کے

صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں مستعفی ہو گئے۔انہوں نے کہا میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ ان کی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close