مزید 2 بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہائی مل گئی، عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کو مطمئن کرنے کے لئے مہلت دیدی

اسلام آباد (این این آئی)مزید 2 بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہائی مل گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت پیش ہوئے،دور ان سماعت ایڈیشنل اٹا رنی جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ ایک

بھارتی قیدی ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، 8 قیدیوں میں سات بھارتی قیدیوں کو بھارت بھیجا جاچکا، چیف جسٹس نے کہاکہ بھارتی قیدیوں کو کیا ہوا ؟ ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ 5 قیدیوں کو 26 اکتوبر کو بھیج چکے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جو قیدی رہ گئے انکا بتادیں، 5 تو پہلے گئے تھے، عدالت نے کہاکہ ان قیدیوں کو ملٹری کورٹس سے سزا ہوئی اور وہ سزا مکمل کرچکے ہیں ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کس قانون کے تحت آپ انہیں رکھ سکتے ہیں جب انکی سزا مکمل ہوگئی ۔عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کو مطمئن کرنے کے لئے مہلت دیدی ۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی ائندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ سزا مکمل ہونے کے اب کسی قیدی کو کیسے جیل میں رکھ سکتے ہیں؟ عدالت نے کیس کی 9 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close