گلگت بلتستان (پی این آئی)بلاول کے بعد مریم نواز بھی سرگرم،گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کا ماحول گرم ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا گلگت بلتستان کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ وہ آج اسکردو کیلئے روانہ ہونگی۔ مریم نواز شریف آج 5 اکبوتر بروز منگل لاہور سے اسکردو پہنچیں گی۔ وہ 7
روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے ميں جلسوں ميں شرکت کريں گی۔اسکردو آمد پر ن لیگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے مریم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔مریم نواز شریف 5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو اسکردو اور 7 نومبر کو دمبوداس جلسوں سے خطاب کریں گی۔ وہ 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کو چلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔بعد ازاں وہ 6 نومبر کو شگر سے اسکردو تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کریں گی۔ 7 نومبر کو مریم نواز شریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شریک ہونگی۔مریم نواز شریف کو مقامی پارٹی عہدے داروں کی جانب سے گلگت بلتستان میں حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران مریم نواز شریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی گلگت بلستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ جب کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں بھرپور انتخابی مہم میں حصہ لے رہیں ہیں اور وہیں موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں