سیاسی منظر پر اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج طلب کر لیا، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)سیاسی منظر پر اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج طلب کر لیا، ایجنڈا کیا ہے؟، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے

میں وزیراعظم عمران خان آج اپنی اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ظہرانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔اس اہم ظہرانے میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنی جماعت جبکہ وفاقی وزیر امین الحق ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔فہمیدہ مرزا گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی جانب سے زبیدہ جلال ظہرانہ میں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close