برف باری معمول کے مطابق ہوگی جبکہ سردیاں معمول سے زیادہ سرد متوقع ہیں،پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) موسمِ سرما سیزن 2020-2021 کا آغاز ملک کے مختلف علاقوں میں نومبر کے آخری 15 دنوں کے دوران ہوگا.موسم کا حال بتانے والے ادارے اور پیج تاز ہ ترین موسم کے مطابق گرینڈ سولر مینیمم کے اثرات جنوبی پاکستان خاص کر کراچی میں ریکارڈ توڑ اور تاریخی مو ن سون بارشوں کی شکل

میں پہلے بھی نظر آچکے ہیں۔موسمِ سرما 2020-2021 کے دوران گرینڈ سولر مینیمم اور لا لینا کے زیرِ اثر ملک کے مختلف علاقوں مغربی سسٹم کی معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑی کم متوقع ہیں، برف باری معمول کے مطابق ہوگی جبکہ سردیاں معمول سے زیادہ سرد متوقع ہیں۔پنجاب میں معمول کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے بارشیں لائینگے. دسمبر سے مارچ کے دوران 3-6 طاقتور مغربی ہواؤں کے سسٹم صوبے میں خطرناک موسمی حالات جیسے کے زلا باری، موسلادار بارش کا باعث بن سکتے ہیں. سردیاں معمول سے زیادہ سرد ہونے کہا امکان ہے. سموگ کی شدّت معمول سے زیادہ رہ سکتی ہے. درجہ حرارت کے کہیں کہیں پچھلے 5-10 کے ریکارڈ بھی برابر/ٹوٹ سکتے ہیں۔خیبر پختون خوا میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول تھوڑی کم متوقع ہیں. یہاں بھی 3-6 مغربی سسٹم موسلادار بارشیں، زالہ باری لائیں گے. سردیاں یہاں معمول سے زیادہ سرد متوقع ہیں. درجہ حرارت کے کہیں کہیں پچھلے 5-10 کے ریکارڈ بھی برابر/ٹوٹ سکتے ہیں۔بارشیں یہاں معمول کے مطابق ہوں گی. یہاں بھی 3-6 طاقتور جبکہ باقی کمزور مغربی سسٹم متاثر کریں گے. سردیاں معمول سے زیادہ سرد متوقع ہیں. درجہ حرارت کے کہیں کہیں پچھلے 5-10 کے ریکارڈ بھی برابر/ٹوٹ سکتے ہیں۔ کویٹہ، زیارت سمیت پہاری علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ برف باری اور بارش متوقع ہے۔بارشیں یہاں معمول سے تھوڑی کم متوقع ہیں. ۱۵ نومبر کے بعد یا دسمبر سے کمزور اور کچھ طاقتور مغربی سسٹم صوبے میں بارشوں کا باعث بنیں گے. درجہ حرارت کے کہیں کہیں پچھلے 5-10 کے ریکارڈ بھی برابر/ٹوٹ سکتے ہیں۔ شہر کراچی میں معمول سے زیادہ سرد سردیاں متوقع ہیں جبکہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی.یہاں معمول سے تھوڑی زیادہ برف باری اور بارشیں متوقع ہے، جبکہ دسمبر سے مارچ کے دوران لینڈ سلائڈنگ وغیرہ کے بھی خطرات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close